| مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے |
وقت کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مُنْفرد، انمول،جگمگاتا رسالہ ''اَنمول ہیرے''کا مطالعہ فرمائیے۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ضِیاعِ اوقات کے چند اُمور
(۱) بے جا ٹیلیفون(موبائل) کا اِستعمال (۲) لوگوں سے غیر ضروری میل جول (۳) فُضُول کلام کی عادتِ بَد (۴) اپنے روزمَرّہ کے معمولات کا جائزہ نہ لینا (۵) خلوت نشینی سے اِجتناب (۶) جلد بستر نہ چھوڑنے کا مَرَض (۷) ''پھر کبھی''والا مزاج (۸) اپنی ذات میں تنظیم کی کمی (۹) اپنے جذبات پر قابو نہ ہونا (۱۰) گِردوپیش کے ماحول اور لوگوں کی ذہنی سَطْح کو سمجھنے کی صلاحیت کا نہ ہونا