Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
34 - 70
اِفطار،مُرِیدین ومُحبیّن و متعلقین اورعلماء وصلَحاء سے مُلاقات،تحقیقی و دقیق مسائل میں مفتیانِ کرام کی معاونت و مشاورت ، مکتوبات کے جوابات ،مریضوں کی عیادت ،اہلِ خانہ کی ضرورت، بچوں کی مدنی تربیت،تحریری کام ،سونا ،جاگنا،ذِمّہ داران کی اِصلاح کے لئے مختلف تحریرات ،باز پُرس ،دلجوئی ،حَوصلہ افزائی ،مُستقبل کے اہداف کا تَفَکُّراور روزمرّہ زِندگی کے بے شمار معمولات کو مختلف اوقات میں تقسیم کرکے اس پر استقامت سے عمل آپ کا طُرّہ امتیاز ہے ۔

    آپ کی دِینی و تنظیمی کامیابیوں اورکامرانیوں کی بہترین مثال( تادمِ تحریر) 66 ممالک میں ''دعوتِ اسلامی ''کا پیغام اور35سے زائد شعبوں کے قیام کے ساتھ ساتھ شہر ہ ئ آفاق عظیم و ضخیم تصنیف ''فیضانِ سنت ''،بارہ(12) رسائل کا مجموعہ'' نماز کے احکام'' ،''پردے کے بارے میں سوال جواب'' اور مختلف فقہی ،قبر وآخرت ،طب اور دیگر سینکڑوں موضوعات پر سینکڑوں بیانات اور مَدَنی مذاکرے اور ہزارہا صفحات پر مشتمل تحریری مواد بھی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ

تُو فیضانِ رضا الیاس قادری 

تُو ضیاء کی ضِیاء الیاس قادری