Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
31 - 70
کے جلیل الْقَدر صحابی حضرت سَیِّدُنا عبد اللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :''میں اُس دن بہت زیادہ شرمندہ ہوتا ہوں کہ جس دن کوئی نُمایاں کا م سر انجام نہیں دے پاتااور میرے عمل میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔( قیمۃالزمن عند العلماء (ترجمہ وتلخیص)،ص ۱۶)
حیرت انگیز حادِثہ
    حضرت سَیِّدُنا ثعلب نَحْوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْقَوِی کی وفات کا سبب یہ ہوا کہ آپ(رَحْمَۃُ اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ)جُمُعَہْ کے دِن عصر کے بعد نکلے ،ہاتھ میں ایک کتاب تھی، جسے راستے میں دیکھتے ہوئے چلے جارہے تھے کہ ایک گھوڑا اِن سے ٹکرا گیا،جِس کی وجہ سے گر پڑے ،سر میں شدید چوٹ آئی اِسی حالت میں اِنہیں گھر لے جایا گیا اور دوسرے دن اِن کا اِنتقال ہوگیا ۔( قیمۃالزمن عند العلماء (ترجمہ وتلخیص)،ص ۲۴)
روٹی کے بجائے کیک نماکھانا کھاتے
    حضرت سَیِّدُناابنِ عقیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْجَلِیْل اپنے کھانے کا وقت بہت معمولی رکھتے ،کیک نُما سادہ کھانے کو روٹی کی نسبت اِس لئے پسند فرماتے کہ روٹی کے چبانے میں زیادہ وقت صَرف ہوتا ہے۔( قیمۃالزمن عند العلما (ترجمہ وتلخیص)،ص ۳۲)
    حضرت سَیِّدُنا مُحَدِّثْ ابنِ جوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْقَوِی فُضُولیات و لَغْوِیات میں وقت ضائِع کرنے والوں کی صُحْبت سے پناہ مانگا کرتے تھے ۔
 ( قیمۃالزمن عند العلما (ترجمہ وتلخیص)،ص ۳۶)
Flag Counter