آپ نے بارہامُلَاحِظہ کیا ہوگا کہ کئی لوگ اُٹھنے کے باوجود کافی دیر تک بستر نہیں چھوڑتے ،غسل خانے میں گھنٹوں نکال دیتے ،کھانا کھاتے وقت بہت زیادہ وقت لیتے ، کافی دیر آئینے کے حضور حاضری دیتے ہیں ،کہیں چائے پینے بیٹھے تو فضول ولغو گفتگو مَثَلاًمُلْکی وسِیاسِی حالات،میچوں پر تبصرے وغیرہ میں گھنٹوں وقت کا ضیاع کرتے ہیں۔ ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو غِیْبَت،چُغْلی،مَوسِیقی،بَدْگُمانی،دِل آزاری، تُہمت وبُہتان،مَخلوط تفریح گاہ وہو ٹل ، ٹی وی وغیرہ پر فلمیں ڈرامے،کھیل کود کے غیر شرعی پروگرام دیکھ کر وقت جیسی عظیم نعمت کو برباد کرتے اور اپنی دُنیا و آخرت کا نقصان اُٹھاتے ہیں ۔لہٰذا ہمیں وقت کی قدر و منزِلت کے پیشِ نظر اِسے اللّٰہ عَزَّوَجَلََّّّ کی خوشنودی و رِضا کے لئے اِستعمال کرناچاہے ۔مگر آہ!
دِن لہو میں کھونا تُجھے، شب صبح تک سونا تجھے
شرمِ نبی خوفِ خدا، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں