میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب آپ اپنے اسلامی بھائیوں میں مدنی کام کی اہمیت کا اِحساس پیدا کرنے کی سعی کریں تواُس وقت یہ بات بہت اہم ہو گی کہ اِن میں وقت کی اہمیت کواُجاگر کیا جائے تا کہ ہمارے سارے معاملات و معمولات بروقت ہو سکیں ۔اگر وقت کے ضائِع ہونے کا اِحساس نہ ہو اتو تقسیم کاری،نعم البدل کی تیاری وغیرہ کی ساری کو ششیں رائیگاں جاسکتی ہیں۔
افسوس ایک بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو وقت کی اہمیت سے ناآشنا ہے اور اِس اہم ترین نعمت (وقت) کو فُضُولِیات میں برباد کرتی ہے۔پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے: ''دو نعمتیں ہیں جن میں لوگ بہت گھاٹے میں ہیں تندرستی اور فراغت۔ ''