Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
22 - 70
ضرورت پیش آئی۔ وہ اسلامی بھائی قلم یا پنسل ڈھونڈھتے رہے پھر قریب ہی سے کاربن پیپر لے کرڈَسٹ بِن(Dust Bin) سے ردی کاغذ نکالا اور زمین سے تِنکا اُٹھا کر کاربن پر تحریر کیاجِس کا اثر کاغذپر آگیا ۔

    یہ اِسلامی بھائی چاہتے تو محض پیغام یاد کرلیتے مگربُھول جانے کا اندیشہ تھا یا کل کسی سبب سے مکتب میں غیرحاضر ہونے کا اِمکان بھی پیشِ نظر تھالِہٰذاِ حساسِ ذمہ داری کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی ذَہانت و صلاحیت کے ذریعے اپنی مدنی تحریک کے وسیع تر مَفَاد کو سامنے رکھتے ہو ئے اُنہوں نے یہ عمل کیا ۔
فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا احساسِ ذِمّہ داری
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن،خَلِیْفَۃُ الْمُسْلِمِیْن،غَیْظُ الْمُنَافِقِیْن،حضرت سَیِّدُنَا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے احساسِ ذِمّہ داری کو کون نہیں جانتا ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرتِ مبارکہ میں احساسِ ذِمہ داری کے بے شمار و بے مثال واقعات موجود ہیں ،جن میں سے ایک واقعہ پیشِ خدمت ہے چنانچہ

    حضرت سَیِّدُنَا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ رات بھر مدینہ منوّرہ (زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیمًا)کی روشن و خوشبوداراو رمشکبار و ضیاء بار وپُر بہار گلیوں کا دورہ فرماکر
Flag Counter