واقعات ،امیرِ اہلسنّت،بانی دعوتِ اسلامی دامت برکاتہم العالیہ کی دِینی خدمات کا بیان، سننے والوں کے مدنی جذبات میں عِشْق کی آگ بھڑکانے کا کام کریگا ،جس کے نتیجے میں آپ اُن کومدنی سانچے میں ڈھال سکیں گے۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اِن باتوں کے مَوَاد کے لئے مکتبۃ المدینہ سے امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا کیسیٹ بیان ''راہِ تبلیغ کے پُر َسوز واقِعات ''اور وہ مدنی مذاکرے کہ جن میں خاص طور پر ذمہ داران کو مخاطب فرماکرآپ نے اہم اِرشادات سے نوازا ہے،اُن نِکات کو اپنی ڈائری میں محفوظ کرکے مدنی مشورے یا تربیتی اِجتماعات میں ذِمّہ داران تک اَحسن طریقے سے پہنچائیں۔ مدنی نتائج کا آپ خودہی مشاہدہ کرلیں گے نیز ''احساسِ ذمہ داری ''اور'' مدنی کاموں کی تقسیم ''نامی کتب( جوکہ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کی جاسکتی ہیں)سے بھی اِستِفادہ کرنا مُفید ہو گا ۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ