نئے باصلاحیت و دُھنّی اسلامی بھائی عُموماً زیادہ بہتر مدنی نتائج دیتے ہیں۔یہ بھی یاد رکھئے!کہ جن کو آپ مدنی کام سِپُرد کررہے ہیں ، اِن کے اوقاتِ کار کو بھی ایک نظر دیکھ لیں کیونکہ کیسا ہی با صلا حیت اسلامی بھائی ہو جب تک وہ وقت نہیں دے گا ہم اُس کی صلا حیتوں سے فائدہ حاصل نہیں کر سکیں گے اور اگر وہ بھی آپ کی طرح کَثِیْرُ الْمَشَاغِلْ ہو ئے تو پِھر اَنجام کا اندازہ آپ خود ہی لگا سکتے ہیں ۔
جب آپ ایسے اسلامی بھائیوں کو پانے میں کامیاب ہو جائیں، جو باصَلَاحِیّت ودُھنّی اور وقت دینے والے ہوں تو اب آپ اِنفرادی کوشش،تربیتی اجتماعات اور مدنی مشوروں کے ذریعے مدنی تربیت کے مَرْحَلے میں داخل ہوجائیں۔ سب سے پہلے اِن کے اندر'' اِحساسِ ذِمّہ داری'' کا جذبہ اُبھارنے کی سعی فرمائیں ۔ اِنہیں یہ با ت باوَر کرائیں کہ آپ ہمار ی نظر میں با اِعتمادہیں ۔ جو مدنی کام آپ کے سِپُرد کیاگیاہے، اِس کی اَہمیت ، اِس کے دُرست کرلینے کے فوائد اور کمزور یاغَلَط ہو جانے کے نُقصانات نِیز تنظیمی ذِمّہ داری کے اُخروی فوائد کا بیان بھی انتہائی مؤثر ثابت ہو گا ۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلََّّّ
اپنے موقف کو مزید واضح اور پُر دلیل بنانے کے لئے تاریخِ اسلام کے