اگر اپنا کوئی واقِعہ بیان کرنا پڑ ہی جائے تو ''ایک مُبَلِّغ ''کہہ کر بتانا زیادہ مُفید ثابت ہوگا اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ۔
ما تحت اسلامی بھائیوں کی مَدَنی تربیت کے لئے پیکرِ علم و حِکمت، امیرِ اہلسنّت،بانی دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دِلنشین و حِکمت بھرے مَدَنی تربیت سے مالا مال واقِعات سُنائیں تا کہ اسلامی بھائی سیکھیں کہ کسی بھی مَدنی کام کو کس طرح پایہ تکمیل تک پہنچایا جا تا ہے ۔ اِس کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مَطبُوْعَہ کتاب'' تعارفِ امیرِ اہلسنّت'' سے بھی اِسْتِفادہ حاصل کریں ۱ ؎ ا ور وقتاً فوقتاًاپنے نگران کی اجازت سے تربیتی اجتماعات کا اِنْعقاد بھی نہایت مفید رہے گا ۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوجَلَّ