ترجمہ کَنْزُ الِایْمَان: اپنے ربّ(عَزَّوَجَلَّ )َّ کی راہ کی طرف بُلاؤ پکّی تدبیر اور اچھی نصیحت سے اور اُن سے اِس طریقہ پر بحث کرو جو سب سے بہتر ہو۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے! غیر تربیت یافتہ ذِمّہ دار اپنی نادانی ، طبیعت کی تَلخی کے سبب نیکی کی دعوت کے عظیم مدنی کام کو زبردست نقصان پہنچاسکتا ہے۔ لہٰذا اپنے ماتحتوں کو اپنی صُحبت سے نوازیں اور اپنے تَجْرِبات اُن میں منتقل کریں ۔ یاد رہے! اِس سلسلے میں اپنے ذاتی فضائل و قربانیوں کا بیان رِیا کاری ،عُجبُ و خود پسندی و خود بِینی کے مُہلِک(مہ۔لِک) یعنی ہلاک کرنے والے مَرض میں مُبتلا کر سکتا ہے ۔اِس لئے اَنْسَب(اَنْ۔سب ) یعنی زیادہ مُناسب یہی معلوم ہوتا ہے کہ