کریں، اِن کی لازِماً مدنی تربیت بھی فرمائیں ،اِس کے لئے آپ کو وقت بھی دینا ہو گا۔ کسی نے کیا خوب کہا کہ ''لوگوں کی تربیت پر ایک گھنٹہ خرچ کرکے آپ اپنے کئی گھنٹے بچا سکتے ہیں ''غیر تربیت یافتہ اسلامی بھائیوں کو مدنی کام سِپُرد کرنے کے سبب نہ صرف مطلوبہ نتائج سے محرومی ہو گی بلکہ آپ کے رنج و غم میں بھی اِضافہ ہو سکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اِس عمل سے آپ کو اپنے نگران کے سامنے بار بار شرمندہ ہونا پڑے لہٰذا اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کو احسن طریقے سے سمجھاتے رہیں،اُن کی تربیّت فرماتے رہیں اِس سلسلے میں ہر گز سُستی نہ فرمائیں ۔یقینامسلمان کو سمجھانا فائدہ دیتا ہے ۔اللّٰہ رَبُّ الْعَالَمِیْن جَلَّ جَلالُہٗ پ ۲۷ سُوْرَۃُ الذّٰرِیٰت کیآیت ۵۵ میں ارشادفرماتا ہے: