Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
12 - 70
دار کو اِس کا رسالہ جمع کرانے ،ہر تیس(30)دن میں تین(3)دن کے مدنی قافلے اور دیگر مدنی کاموں اور تنظیمی اُصولوں کا پابند بنانے کے لئے ہمیں خود کو ،ذِمّہ داران کو اور پُرانے اسلامی بھائیوں کو اِس کا پابند کرنا ضروری ہے۔

    کاش!سیدی و مُرشِدی ،بانی دعوتِ اسلامی دامت برکاتہم العالیہ کے یہ ارشاداتِ عالیہ ہمیشہ پیشِ نظر رہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں:(۱)دُوسروں کوتنظیمی اُصولوں کا پابند بنانے کے لئے خودبا اُصول بننا ضروری ہے۔(۲)ترغیب دینے کے لئے سراپا ترغیب بن جائیے۔
دیتا رہوں نیکی کی دعوت چاہتا ہوں اِستقامت

گُزرے یُوں ہی عمر ساری عطاری ہوں عطاری
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مطلوب کا ملنا کچھ اور ہے
    مَنْقُول ہے کہ تقسیم کاری محض افرادمیں کام تقسیم کرنے اور اُنہیں مصروف رکھنے کا نام نہیں بلکہ تقسیم کاری تو یہ ہے کہ باصَلاحِیت ومُخلِص افراد سے اہم کام، بہترین مِعیار کے مُطابق کرائے جائیں ۔یاد رہے کہ اَصْل شے کا ہو نا کچھ اور مطلوب کا ملنا کچھ اور ہے ۔ہمیں یہاں تقسیم کاری کے مطلوب کو سمجھنا بے حد ضروری
Flag Counter