Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
56 - 59
۴۔    خود بھی طے شدہ نکات پر ہی گفتگو کیجئے اور تمام شرکاء کو بھی اِس کا پابند کیجئے۔ خَلْطِ مَبْحَثْ (یعنی موضوع سے ہٹ کرغیر متعلقہ گفتگو )سے مدنی مشورے کو بچائے رکھئے ۔

۵۔     اگر کوئی بات آپ کی سمجھ میں نہ آئے تو اِس کی وضاحت ضرور حاصل کیجئے کسی صورت میں بھی ابہام باقی نہ رہنے دیجئے ۔ 

۶۔    ياد ر کھئے! مدنی مشورے اجتماعی نکات ، دعوتِ اسلامی کی ترقی ، اہم اُمور پر فيصلوں اور مسائل کے بہتر حل کیلئے کئے جاتے ہیں۔ لہٰذا جسمانی حاضری کے ساتھ ساتھ ذہنی لحاظ سے بھی مکمل طور پر حاضر رہیں تاکہ آپ اپنی صلاحيتوں کو بھر پور استعمال کرسکیں ۔

۷۔    شرکاء مدنی مشورہ کے حفظ ِ مراتِب اور عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے سب کے خیالات وآراء سننے کا حوصلہ رکھئے اورانہیں شاملِ گفتگو کیجئے ۔اِس سے شرکاء کے حوصلے بڑھتے اور اعتماد بحال رہتا ہے ۔

۸۔    اُن معاملات سے خود کو بچایئے جس سے مدنی مشورے میں اختلاف اور نزاعی کیفيت پیدا ہو مثلاً طنزو تضحیک وغیرہ۔ نیز مذاق مسخری ،معيار سے گری ہوئی مثالوں،قہقہوں اور ہاتھ پر ہاتھ مارنے وغیرہ سے بھی مُجتنب رہیئے۔

۹۔     جو مدنی کام آپ کو آئندہ کیلئے دئيے جارہے ہیں اُنہیں وضاحت کے ساتھ اپنے پاس تحریر فرمالیجئے۔
مد نی مشور ے کے بعد یہ باتيں پیش ِ نظر رکھئے
۱۔    طے کئے ہوئے نکات کا بغور جائزہ لیجئے۔

۲۔    جو مدنی کام آپ کے سپرد ہیں اِنہیں بہتر انداز میں سر انجام دینے کیلئے ان کے
Flag Counter