Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
55 - 59
میں آپ کا ذہن اپنا مؤقف سمجھانے کیلئے بالکل صاف ہو اور دعوتِ اسلامی کے اجتماعی فوائد پر آپ کی نظر ہو ۔

۸۔     مدنی مشورے کے دوران یہ بات ذہن نشین ر کھیئے کہ میرا مشورہ يا تجويز ناقص ہے اور ممکن ہے کہ ردّ ہوجائے۔ نیز ایسی صورت میں ہر گز'' انا '' کا مسئلہ نہ بننے دیجئے، البتہ اپنا مؤقف اس قدر مدلّل اور ٹھوس انداز میں مگر نرم گفتگو کے ساتھ پیش کیجئے کہ لوگوں کے دل ماننے پر مجبور ہو جائيں ۔

۹۔    اپنے نکات کے سلسلے میں ضروری کوائف مع متعلقہ لوازمات لازمی ساتھ رکھئے ۔ 

۱۰۔    اگر کسی وجہ سے غير حاضری ہو تو اِس کی پیشگی اطلاع فرمادیجئے اور اگر نگران کی اجازت ہو تو متبادل کو مکمل تياری کے ساتھ بھیج دیجئے۔
مد نی مشور ے کے دوران مندرجہ ذ یل اُمور کو مدِ نظر رکھئے
۱۔    نکات اور ديگر گفتگو کو تحرير کرنے کیلئے ضروری اسٹيشنری جیسے ڈائری، قلم وغیرہ ساتھ رکھیئے۔

۲۔    اپنے نکات واضح انداز اور مختصر گفتگو میں پیش کیجئے، لمبی چوڑی بحث سےاجتناب کیجئے۔

۳۔    اگر آپ کوئی رائے دينا چاہیں يا کوئی بات ذہن میں ہو اور اس کا اظہار کرنا چاہیں تومناسب وقت پر کردیجئے مگر اس میں صاف گوئی اور ديانت داری کو پیشِ نظر رکھیئے اور شرکاء کی دل آزاری سے خود کو بچا کر رکھیئے ۔
Flag Counter