Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
54 - 59
مدنی مشورے کو مؤثر بنانے والے مدنی پھول
مد نی مشور ے سے قبل مندرجہ ذ یل اُمور کو پیشِ نظر رکھئے۔ 

۱ ۔     سابقہ مدنی مشورے کے نکات کا مطالعہ کیجئے اوراِس بات کا يقین کرلیجئے کہ جو مدنی کام آپ کے سپرد کئے گئے تھے وہ انجام پاچکے ہیں۔

۲ ۔     سابقہ مدنی مشورے کے جن نکات کی تفصیل درکار ہو اسے اگلے مدنی مشورے سے قبل ہی اپنے نگران سے حاصل کرلیجئے تاکہ آئندہ مدنی مشورہ مفيد ثابت ہوسکے اور جن اُمور پر سوالات قائم ہوتے ہوں انہیں بھی پہلے ہی تحرير کرلیجئے۔

۳۔    اِس بات پر بھی غور فرما لیجئے کہ آئندہ مدنی مشورے میں کن کن اُمور پر کس طرح گفتگو کرنی ہے ۔

۴۔    مدنی مشورے سے پیشتر يا فوراًبعد کوئی اہم کام پہلے سے طے نہ کیجئے۔

۵۔    مدنی مشورے کے دوران کسی اہم فون يا معاملے کی وجہ سے توجہ کے منتشر ہو نے سے بچنے کے لئے پہلے سے کسی نعم البدل کا انتظام فرمالیجئے۔

۶۔    مدنی مشورے میں پہنچنے کا درست وقت اگر 10:00 بجے ہے توآپ پورے دس بجے ہی نہ پہنچئے بلکہ ہو سکے تو پچیس چھبیس مِنَٹ ورنہ کم از کم پانچ دس منٹ

قبل تشريف لائیے تاکہ آپ اپنا اضطراب دور کرسکيں اور خود کو مدنی مشورے کے ماحول میں ڈھال سکیں ۔

۷۔    آئندہ مدنی مشورے کیلئے آپ کے نکات مکمل تيارہوں، اور اس معاملے
Flag Counter