Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
53 - 59
    آخر میں اپنی نیت کی اصلاح کے ساتھ تین بار یہ پڑھیں اورسارے دوہرائیں۔ ''مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ''۔ (ان شاء اللہ عزوجل)اپنی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی انعامات پر عمل اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے ۔ ان دونوں کاموں کا عادی بننے کیلئے مجھے اپنی ذات پر یہ سات مدنی اصول نافذ کرنے ہیں ۔ 

(۱)ہرنماز باجماعت مسجد میں اداکرنی ہے اوراس کیلئے کم از کم ایک کو دعوت دیکر اپنے ساتھ مسجد میں لے جانا ہے۔

(۲)روزانہ کم از کم دوگھنٹے مدنی کاموں میں صرف کرنے ہیں۔

(۳) ہفتے ميں کم از کم ایک دن علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں اول تا آخر شرکت کرنی ہے۔ 

(۴)ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شروع سے ختم تک حاضری دینی ہے۔ (۵)روزانہ مدنی انعامات کا فارم پُرکرنا اورہر ماہ ذمہ دار کو جمع کروانا ہے ۔

(۶)زندگی میں یکمشت ۱۲ ماہ ، ہر ۱۲ ماہ میں ۳۰ دن اورعمر بھر ہر ماہ تین دن کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے ۔

(۷)انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو مدنی ماحول میں لانا ہے۔ میں بھی ان اصولوں پر عمل کی نیت کرتاہوں اورآپ بھی نیت فرمالیں زور سے کہیے۔ ان شاء اللہ عزوجل۔