Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
51 - 59
۱۲۔    ایک طرف کی سن کر کوئی رائے قائم نہ کریں ، نہ ہی فیصلہ سنائیں ، فریقین کی الگ الگ سنیں اورعفو و درگزر کے فضائل بیان کر کے نرمی پر آمادہ کریں پھر دونوں کو اکٹھا بِٹھا کر صلح کروادیں۔

۱۳۔    زبان کی بے احتیاطی مدنی ماحول کیلئے غالباً سب سے زیادہ نقصان دِہ ہے ۔ لہٰذا ڈانٹ ڈَپَٹ اورمَسخرہ پن کیلئے خود پر پابندی لگائیں ، گفتگوکے اشارے سیکھ لیں اورضرورتاً اس طرح کی تقسیم کرلیں مثلاً والِدَین سے نیز فون پر زبان سے بات کروں گا۔جو چھوٹا بھائی ماحول میں ہے اس سے اورفلاں فلاں اسلامی بھائی سے حتی الامکان اشارے سے اور لکھ کر کام چلاؤں گا۔ ان شاء اللہ آہستہ آہستہ آپ سنجیدہ اورکم گو ہوجائیں گے ۔ پھر دیکھئے مدنی ماحول میں حسن اخلاق کے کیسے مدنی پھول کِھلتے ہیں۔اس کیلئے مہینے میں کم از کم ایک بار رسالہ ''قفل مدینہ '' اجتماعی یا انفرادی طورپر پڑھنا ان شاء اللہ عزوجل مفید رہے گا۔

۱۴۔    ہر مہینے مدنی قافلے میں سفر اورمدنی انعامات کا ہر ماہ فارم جمع کروانے میں ذمّہ داران کو تاہی کر کے اسلامی بھائیوں کی تنقید یا حوصلہ شکنی اوردعوت اسلامی کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث نہ بنیں ۔

۱۵۔    غلطی کرنے والے کی براہ راست اصلاح کریں اورمسائل کا تنظیمی ترکیب سے حل نکالیں ۔ جب تک شرعاً واجب نہ ہوجائے اس وقت تک کسی کی غلطی کو دوسرے کے آگے بیان کر کے بدگمانیوں ، غیبتوں ، چُغلیوں اورایک دوسرے کے عُیوب اچھالنے کا بازارگرم کر کے اپنی آخرت اوردعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے