Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
50 - 59
۶۔    ایسوں کو ڈھونڈتے رہیں جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے ۔ ہفتے میں کم از کم ایک بچھڑے ہوئے اسلامی بھائی کو دوبارہ مدنی ماحول سے ضرور وابستہ کریں ۔ (یہاں وہ مرادنہیں جن پر تنظیمی پابندی لگی ہو )

۷۔    ملنساری ''انفرادی کوشش ''کی رُوح ہے۔ 

۸۔    انتہائی نرمی کے ساتھ گھر میں بھی مدنی ماحول بنائیں ، اگر آپ کی سُنی جاتی ہے تو دیور و جیٹھ اوربھابھی کے پردے کو یقینی بنائیں ۔ گھر کی بے احتیاطیاں باہر آنے سے دعوتِ اسلامی کو بھی نقصان پہنچتاہے ۔

۹۔    یہ شکایات عام ہیں کہ ''اسلامی بھائی اطاعت وتعاون نہیں کرتے ،الگ گروپ بنالیا ہے '' وغیرہ۔ اس کی بنیادی وجہ اکثر ذمہ دار کی بے احتیاطیاں بھی ہوتی ہیں مثلاًجو ''ذمہ دار ''غصیلا، باتونی ، ایک یا چند سے گہری دوستی رکھنے والا ،رُوٹھے ہوؤں کو منانے کے بجائے ان کی کاٹ کرنے والا ، تو تُکار ، ابے تبے اوربازاری لہجے والا اورنرمی سے محروم ہوگا تو اس کے علاقے میں شکایات ختم ہونے کے بجائے بڑھتی چلی جائیں گی۔

۱۰۔    معمولی بے احتیاطی بھی کبھی کبھی بہت بڑے نقصان کا باعث بنتی ہے ۔ اگر آپ واقعی مدنی کام کرنا چاہتے ہیں تو جب تک شریعت حکم نہ دے ہرگز کسی سُنّی کو اپنا مخالف نہ بنائیں۔

۱۱۔    آپ کی ایک ایک حَرکت کولوگ بغور دیکھتے ہوں گے لہٰذا کوئی ایسا کام نہ کریں کہ دعوتِ اسلامی پرانگلی اٹھے۔