Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
49 - 59
ذمہ داران کیلئے 19 مدنی پھول
    مرکزی مجلس شوریٰ، ملکی انتظامی کابینہ ،ہرسطح کی مجلس مشاورت ، ڈویژنل اورتحصیل اورعلاقائی نگران صاحبان (ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی ضرورتاً ترمیم کر کے) ''مدنی مشورہ''میں تلاوت ونعت کے بعد ہر بار پڑھ کر سنادیں کاش ! یہ مدنی پھول ہر ذمہ دار کے کانوں میں ہر ماہ دوہرائے جاتے رہیں ۔ مقولہ ہے : مَاتَکَرَّرَتَقَرَّرَ یعنی جو بات باربار دوہرائی جاتی ہے وہ دل میں قرار پکڑ لیتی ہے ۔ 

۱۔    مسلک اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن پر مضبوطی سے قائم رہیں ، علمائے اہلسنت کا ادب کریں۔

۲۔    ''تم سے تمہارے ماتحت کے بارے میں پوچھا جائیگا۔''
 (مجمع الزوائد ،ج۵ ،ص۲۰۷ )
    ہر تنظیمی ذمہ دار سے بھی بروز قیامت ایک ایک ماتحت کے بارے میں باز پُرس ہوگی ، حاکم نہیں خادِم بن کرہی رہیں۔ اوراپنے دل کو عاجزی کا خُوگر بنائیں۔

۳۔    آپکا منصب ''کر کے دکھانا'' نہیں ، فقط ''کوشش کئے جانا ''ہے ۔ کامیابی دینے والی ذات رب کائنات کی ہے۔

۴۔    ہر تنظیمی کام کے آغاز میں (دل ہی میں سہی )دعا کی عادت بنائیں، نظر ''اسباب '' پر نہیں خالق ِ اسباب پر رکھیں۔

۵۔     گمبھیر مسئلہ آپڑے تو صلوٰۃ الحاجۃ ، صلوٰۃ الاسرار یا ختم غوثیہ وغیرہ کا اہتمام فرمائیں ، گڑگڑا کر دعا مانگیں۔
Flag Counter