Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
41 - 59
شفقت کی تھپک اور آپ کے مزاج کا رِفْق شرکاءِ مدنی مشورہ کو اتنا حوصلہ دے دیتا ہے کہ باوجود رعبِ ولایت کے کو ئی بھی اسلامی بھائی اپنے مشورے کی پیش گزاری میں جھجک محسوس نہیں کر تا ۔کو ئی کیسا ہی خفیف و نامناسب بلکہ احمقانہ مشورہ ہی دے بیٹھے آپ دامت برکاتہم العالیہ اس کو انتہائی تحمُّل و وسعتِ ظرفی سے سنتے اور پھر بڑے پُر شفقت وحکیمانہ انداز میں اس مشورے کی کمزوریوں پر روشنی ڈال کر اِس طرح اسکانامناسب ہو نا واضح کر دیتے ہیں کہ مشورہ دینے والے کی حوصلہ شکنی بھی نہیں ہو تی اور وہ اپنی غلط رائے سے رجوع بھی کر لیتا ہے ۔

اس سے ان اسلامی بھائیوں کو ضرور درس حاصل کر نا چاہے جو اپنے مشوروں میں غلط انداز سے دوسروں کی بات کی کاٹ کر تے اور کسی کے نامناسب مشورے پر طنز و تضحیک سے کام لیتے ہیں کہ اس سے جہاں شرکاء ِ مدنی مشورہ کی حوصلہ شکنی ہو تی ہے وہاں وہ خود بھی مخلص مشیروں کی وفاداریوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں بلکہ اپنے خلاف اسلامی بھائیوں کا ایک حلقہ بنالیتے ہیں۔ یقیناً یہ ہمارا حکمتِ عملی سے محروم تنگ ظرف کر دار ہی ہے کہ جس کی وجہ سے ہم چند اسلامی بھائیوں کے ذمے دار ہو کربھی انہیں اپنا بنانے میں ناکام ہیں اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی نرمی و شفقت،حکیمانہ اِمارت اور عمدہ مُشاوَرت کا اثر ہے کہ آپ دامت برکاتہم العالیہ لاکھوں اسلامی بھائیوں کے دلوں کی دھڑکن اور روح کی راحت بنے ہو ئے ہیں۔لہٰذاہم بھی اگر کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا حلم وحکمت بھرا انداز اختیار کر نا ہو گا ، اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کی عزتِ نفس کا خیال رکھ کر انہیں سینے