Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
40 - 59
خواہی و حمایت ،تقسیم کار کی وسعت،دوامی اجتماعِیَّت اور رفعت و شوکت کی چَمَک دَمَک سے جگمگاتی ایسی پُر نور لڑی تیار ہو گی جوعُرُوسِ'' دعوتِ اسلامی'' کے سرِ عروج پر مُزَیَّن تاجِ عزّت سے معلّق سہرے میں خوب سجے جچے گی۔
امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی کیا بات ہے
شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے مشورے کا فیضان عام اور خود رائی کا انداز تمام کر تے ہو ئے نہ صرف خود عملی طورپر مشورے کی سنت کو زندہ کیا اور شفقت و نرمی ،حوصلہ افزائی ،یکساں توجُّہی اور احترامِ مسلم سے بھر پور مدنی مشاورت کاایسا پیارا اور دلکش انداز پیش کیا جو طنز و حوصلہ شکنی ،تضحیک و تجہیل اور درشت روی و عدم توجہی سے یکسر پاک ہے بلکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کو اس سلسلے میں واضح احکامات عطا فر ماکر (ذیلی حلقے سے لیکر مجلسِ شوریٰ تک)ہر سطح پر مشاورت کے قیام کا سلسلہ بھی جاری فرمادیا ہے جسے آپ دامت برکاتہم العالیہ کے مبارک انداز میں ڈھالنے کی کوشش جاری ہے ۔
امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے مد نی مشورے کا انداز
    امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا مدنی مشورہ مدنی آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے فرمانِ پُر بشارت
 ( یَسِّرُوْاوَلَاتُعَسِّرُوْا وَ بَشِّرُوْاوَلَاتُنَفِّرُوْا ''
یعنی آسانی پیدا کرو اور تنگی نہ دو اور خوشخبری دو اور متنفر نہ کرو (صحیح البخاری، ج۱ ،ص۱۶)''کی عملی تصویر ہوا کر تا ہے۔ چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ آپ دامت برکاتہم العالیہ کی مشاورت یُسْروبشارت کی سہولتوں سے مملو ،تنفیر و تنکیر کی تلخیوں سے مبرّا، سرور آمیز سنجیدہ ماحول میں ہو تی ہے۔آپ کی
Flag Counter