Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
33 - 59
مشورہ کر نے والا درستی پاتا ہے
کہا جاتا ہے کہ جسے چار چیزیں دی گئیں اس سے چار چیزیں نہیں روکی جاتیں۔

(1)جسے شکر کر نے کی توفیق ملی اس سے مزید عطا منع نہیں کی جاتی ۔

(2)جسے توبہ کی توفیق دی گئی اس سے قبولیت نہیں روکی جاتی ۔

(3) جس نے استخارہ کیا اس سے خیر نہیں روکی جاتی ۔

(4)جس نے مشورہ کیا اس سے صواب و درستی نہیں روکی جاتی ۔
 (المستطرف، ج ۳ ،ص ۲۴۸)
خود رائی عقل کی دشمن
    کسی دانا سے پو چھا گیا کونسی چیز عقل کی زیادہ مُوَئیِّد اور کو نسی زیادہ مُضِرّ ہے ۔ کہا،عقل کے لئے زیادہ مفید تین چیزیں ہیں ۔

(1)علماءِ کرام سے مشورہ کر نا۔ (2)امور کا تجربہ ہو نا۔ (3)کام میں ٹھہراؤ سلجھاؤہونا

اور زیادہ مضر بھی تین چیزیں ہیں ۔ (1)خود رائی ( 2)ناتجربہ کاری (3)جلد بازی ۔
( العقد الفرید ،ج ۱، ص ۲۶ )
پسند کا معاملہ
    منقول ہے کہ جب آدمی اللہ تعالیٰ سے استخارہ، دوستوں سے مشورہ اور اپنی عقل سے خوب غور و خوض کر نے کے بعد کو ئی امر سر انجام دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا
Flag Counter