Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
30 - 59
عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں ۔

     لہٰذا ماتحت اسلامی بھائیوں کی تربیت و تیاری بہت ضروری ہے ۔وہ اسلامی بھائی جن پرد عوتِ اسلامی کے اہم کاموں کی ذمہ داریاں ہیں انہیں خصوصی طور پر اس طرف توجُّہ دینی چاہیے کیونکہ ان کے ذمےمدنی مشورے، بیانات اور ان کی تیاری ، مکتوبات دیکھنے اور ان کے قابل اطمینان جوابات دینے،مسائل کا براہِ راست حل پیش کر نے اور دیگر بشری و معاشرتی تقاضوں و غیرہ کے ڈھیروں معاملات ہو تے ہیں ۔اگر وہ یہ خیال کریں کہ یہ سارے کام وہ اکیلے بخوبی کر لیں گے تو شاید اس کو خوش فہمی ہی کا نام دیا جاسکے کیونکہ بظاہر ایسا انتہائی مشکل امر ہے تو ایسے ذمے داروں کو خوش فہمی کے دائرے سے باہر نکل کر کام تقسیم کرنے ہونگے اور اپنے بعد بھی یہ سارے کام جاری و ساری رکھنے کے لئے اپنے نعم البدل بنانے ہو نگے۔
  مدنی مشورہ تقسیم کار اور نعم البدل کی خوبصورت تد بیر
اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے کام باہم مشورے سے سر انجام دینے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہو ئے مسلمانوں کے مشورے سے کام کر نے کو پسندیدگی کے طور پر ذکر فرمایا ،اور جس سورہ مبارکہ میں ان کے مشورے کا فعل مذکور ہوا ہے اس کا نام ہی سورۃ الشوریٰ رکھا گیا چنانچہ پارہ 25 سورۃ الشوریٰ کی آیت نمبر 38 میں ارشاد فرمایا گیا:
وَ اَمْرُہُمْ شُوْرٰی بَیۡنَہُمْ ۪       ﴿الشوریٰ ، 38﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور ان کا کام ان کے آپس کے مشورے سے ہے ۔
Flag Counter