Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
29 - 59
وَقَالَ مُوۡسٰی لِاَخِیۡہِ ہٰرُوۡنَ اخْلُفْنِیۡ فِیۡ قَوْمِیۡ وَ اَصْلِحْ وَلَاتَتَّبِعْ سَبِیۡلَ الْمُفْسِدِیۡنَ ﴿۱۴۲﴾

﴿پ 9،الاعراف :142﴾
ترجمۂ کنزالایمان : اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا، میری قوم پر میرے نائب رہنا اور اصلاح کرنا اور فسادیوں کی راہ کو دخل نہ دینا۔

(4)    حتی الامکان ہر اہم کام اپنے نگران اور ماتحت اسلامی بھائیوں کو اعتماد میں لے کر ان کے مشورے سے کریں۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم نے ایسا ذہن بنالیاتواس کی برکت سے جہاں ہمارا ماتحت اسلامی بھائیوں سے عدم توجُّہی اور حوصلہ شکنی پر مبنی منفی رویہ مثبت رویہ میں بدل جائیگا وہاں کسی اسلامی بھائی کے اوپر آنے کی وجہ سےاپنی شخصیت کی اہمیت مجروح ہو نیکا خوف بھی ختم ہو جائیگا بلکہ ہم خود اچھے، سلجھے ہو ئے ،مدنی قافلوں میں سفر اور مدنی انعامات پر عمل کرنے والے ،نیک سیرت اور تقویٰ و پر ہیز گاری وا لےباصلاحیت اسلامی بھائی آگے لائیں گے، انہیں مدنی کام کا موقع دیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ ہماری د عوتِ اسلامی عروج کی بلندیوں پر اڑنے لگے گی اور ہم ثوابِ جاریہ کا عظیم ذخیرہ پائیں گے نیز اس صورت میں نہ صرف ہمارے لئے مزید مدنی کام کر نے اور آگے بڑھنے کی راہیں کشادہ،ہموارہو نگی بلکہ مدنی کام آگے بڑھانا بھی آسان ہو جائیگا کیونکہ ہمارے پاس ہر وقت نعم البدل کی ایک فوج تیار ہو گی اور ویسے بھی تجربہ ہے کہ نئے آنے والے نئے جذبے اور ولولے سے کام کر تے ہیں ۔اور بعض تو ایسے نادر کام کر گزر تے ہیں کہ
Flag Counter