Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
28 - 59
محروم نہ کر سکے۔

     تقسیم کار و نعم البدل کی تیاری کے سلسلے میں کچھ مدنی پھول پیش خدمت ہیں۔ اگر ہم نے یہ مدنی پھول اپنے دلوں کے مدنی گلدستوں میں سجالئے تو ان شاء اللہ عزوجل یہ معاملہ ہمارے لئے بہت سہل و آسان ہو جائیگا ۔

 (1)    اپنا یہ پختہ ذہن بنالیجئے اور اپنے دل کے گو شے گو شے میں یہ بات سَمو لیجئے کہ''دعوتِ اسلامی میری ہے ''اس کا فائدہ میرا فائدہ اور اس کا نقصان میرا نقصان ہے ۔

(2)    یہ بات بھی ذہن میں بٹھا لیں کہ جو کام میں کر رہا ہوں وہ میری جگہ نہ صرف کوئی اور کرسکتا ہے بلکہ بہتر انداز میں کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے کسی کا محتاج نہیں وہ جس سے چاہے اپنے دین کا کام لے لے۔ ہاں، یہ اس کا کرم ہے کہ د عوتِ اسلامی کے ذریعے وہ مجھے اسلام کی خدمت کا شرف عطا فرما رہا ہے۔

(3)    مدنی کام میں کسی ممکنہ تعطُّل مثلاً آپ کی مدینے شریف حاضری ،گھریلو مجبوری، آفتِ ناگہانی یا دنیا ہی سے رخصتی وغیرہ کے پیشِ نظر د عوتِ اسلامی کے مدنی کام کو متأثر ہونے سے بچانے کے لئے نعم البدل کے طور پر ایسے اسلامی بھائی تیار رکھیے جو فوراً  آپ کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔حضرت سیدنا موسیٰ علیٰ نبینا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کوہِ طور پر تشریف لے جانے سے پہلے حضرت سیدنا ہارون علیٰ نبیناعلیہ الصلوٰۃ و السلام کو اپنا نائب مقرر فرمایا چنانچہ قرآن پاک میں ہے :