Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
27 - 59
فراستِ ا میرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ
    الحمد للہ عزوجل ہمارے میٹھے میٹھے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنت ،بانئ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی کام اپنے گرد رکھنے کے بجائے تقسیم فرمایا۔ابتداءً ہفتہ واری اجتماع میں خود بیان فرماتے مگر آج آپ نے ہزاروں مبلغین تیار کر کے ''د عوتِ اسلامی ''کو عطا فرمادئيے جو ہزاروں مقامات پر بیان فرماتے ہیں۔نیز''د عوتِ اسلامی '' کے روشن مستقبل کے پیشِ نظر ایسی ہی بصیرت افروز،عاقبت خیز اور دور اندیش سوچ کے تحت مجالس و کابینات کے قیام کا یہ پُر حکمت و خوش انجام نظامِ بدوام نافذکر وایا مرکزی مجلس شور یٰ قائم کرکے د عوتِ اسلامی کے تمام امور اسے تفویض کردیئے ۔

    اس طرح مرکزی مجلسِ شوریٰ کو بالخصوص اور تمام د عوتِ اسلامی والوں کوبالعموم یہ مدنی ذہن عطا فرمایا ہے کہ مجالس کے ذریعے مدنی کام تقسیم کر کے نعم البدل تیار کریں اور مشاورتی نظام کے ذریعے اسلامی بھائیوں کی عمدہ آراء اور قابلِ قدر مشورے حاصل کر کے مدنی کام مزید آگے بڑھائیں ۔اس نظام کی مزید پائیداری،بہتر سے بہتر کارکردگی اور خود رائی واجارہ داری کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ایک نگران مجلس، کابینہ اور مشاورت کی مدت بھی مقررکردی گئی ہے تاکہ کو ئی نگران و ذمہ دار خود کو اس عہدے کا جُزوِْ لاَ یَنْفَکْ سمجھ کر خود غرضی و من مرضی کر تا ہوا اجتماعی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچابیٹھے اور مخلص و اہل اسلامی بھائیوں کا استحصال کر کے انہیں خدمتِ اسلام سے
Flag Counter