Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
26 - 59
دیمک نہیں شہد کی مکھی جیسا بنیں
    بعض نادان لوگ منصب پر اس انداز سے چپک جاتے ہیں جیسے لکڑی سے دیمک چپکتی ہے اور خود نہیں ہٹتی بلکہ اس قدر نقصان پہنچاتی ہے کہ وہ لکڑی جلانے کے قابل کر چھوڑ تی ہے۔ یہاں وہ منصب دار دین کے کثیر نقصان کا باعث بن کر گویااپنے لئے جہنم کی آگ کا سامان کر گزرتا ہے۔ ہمیں اسلامی بھائیوں کی وہ قِسم درکار ہے جو دیمک کی طرح کسی منصب سے چپکنے والی نہ ہو بلکہ شہد کی مکھی کی طرح ہو جو اپنے مشن پر روانہ ہو تی ، ہدف پر پہنچتی ،اسے حاصل کر تی اور چھتے تک پہنچادیتی ہے۔ یہ مکھی پھولوں پر چپک کر نہیں بیٹھ جاتی بلکہ ان سے مطلوبہ رس حاصل کر کے لوٹ آتی اور چھتے تک پہنچادیتی ہے۔

     شہد کی مکھی کی یہ بامقصد مصروفیت ہمارے لئے بہترین مثال ہے کہ ہم بھی ذمے داریوں اور عہدوں کے ہو کر نہ رہ جائیں بلکہ مطلوبہ مدنی فوائد حاصل کر کے اپنے عہدوں کا اختیار مدنی مرکز کے حوالے کر دیں اور ان ذمے داریوں پر دیگر اہل اسلامی بھائیوں کو مقرر ہونے دیں بلکہ کسی حکمت کے پیشِ نظر مرکز خود اگرہمیں کسی عہدے سے علےٰحد ہ ہو نے کا اشارہ دے تو کوئی بدگمانی پالے بغیر، بلا چون و چرا حکم کی تعمیل کر کے پھر سے ایک عام اسلامی بھائی کے طور پر مدنی کام میں شریک ہو جائیں۔
Flag Counter