Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
25 - 59
(10)    انصاف کرنے والے نور کے مِنبروں پر ہوں گے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلوں ، گھر والوں اورجن کے نگران بنتے ہیں ان کے بارے میں عَدْل سے کام لیتے ہیں ۔
(سُنن نسائی ،ج۲ ،ص ۳۰۲)
کامیاب مبلغ
    یقیناً وہ مبلغ کامیاب ہے جو اونٹ کی سی اطاعت و سادگی،زمین جیسی وسعت و عاجزی،پہاڑ کی طرح استقامت و ثابت قدمی اور آسمان کی رفعت کی مثل بلند نظری رکھتے ہو ئے اپنے لئے ہر ممکن طریقے سے کثیر سرمایۂ آخرت جمع کر نے کی فکر میں رہتا ہے۔ اس کی یہی مدنی سوچ رہتی ہے کہ اس کے نامۂ اعمال میں نیکیاں درج کر نے میں اس کی ذات اکیلی نہ رہے بلکہ کثیر اسلامی بھائی اس کے نامۂ اعمال میں نیکیوں کے اندراج کا باعث بنیں ۔  

  اس کے لئے اس کے پاس بہترین ذریعہ اس کے نعم البدل ہیں جن کی تیاری کے لئے وہ اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں میں مدنی کاموں کی تقسیم کاری کے ساتھ ساتھ ان کی ایسی تربیت بھی کر تا رہتا ہے کہ وہ نہ صرف ان ذمے داریوں کے قابل ہو جائیں بلکہ مزید ذمے داریوں کی صلاحیت بھی حاصل کر لیں۔ اس طرح وہ اپنے لئے ثوابِ جاریہ کے ایک ناختم ہو نے والے سلسلے کی بِنا ڈالتا چلا جاتا ہے ۔اے کاش کہ ہمارا ہر مبلغ یہ عقلمندانہ سوچ اپنا لے اور اپنا نعم البدل تیار کر نے کی کوشش میں لگ کر مدنی کام میں ترقی کا باعث بن کر اپنا بھلا کرے۔
Flag Counter