Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
24 - 59
جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن سے بندھا ہوا ہوگا ۔اب یا تو اس کا عدْل اسے چھُڑائے گا یااس کا ظُلم اسے عذاب میں مبتلا کریگا۔
(السنن الکبرٰی للبیھقی، ج۳، ص۱۲۹)
(6)    (دعائے مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) اے اللہ ! جو شخص اس اُمّت کے کسی معامَلے کا نگران ہے پس وہ ان سے نرمی برتے تو تُو بھی اس سے نرمی فرما اوران پر سختی کرے تو تُو بھی اس پر سختی فرما۔
(کنز العمّال ،ج۶،ص۸۰)
(7)    ا للہ تعالیٰ نے جس آدمی کو مسلمانوں کے اُمُور میں سے کسی مُعاملے کا نگران بنایا پھر اس نے ان مسلمانوں کی حاجت ، مجبوری اور غربت کو نظر انداز کیا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی حاجت ، مجبوری اور بے بسی کو نظر انداز فرمادے گا۔
(الترغیب والترہیب ،الحدیث ۴۲،ج۳ ،ص ۱۲۴ )
(آہ !آہ! آہ! جو ماتحتوں کی حاجتوں کو ارادۃًپورا نہیں کرتا اللہ تعالیٰ اس کی حاجتیں پوری نہیں کرے گا۔)

(8)    جو شخص َرحْم نہیں کرتا ،اُس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ اللہ تعالیٰ اس پر رَحْم نہیں کرتا جو لوگوں پر رَحْم نہیں کرتا۔ (مشکوٰۃ المصابیح، باب الشفعۃ و الرحمۃ علی الحلق، ج۳،ص۶۵)

(9)    بے شک تم عنقریب حکمرانی کی خواہش کرو گے لیکن قیامت کے دن وہ پَشَیمانی کا باعث ہوگی ۔ اللہ کی قسم ! میں اس اَمْر (یعنی حُکمرانی) پر کسی ایسے شخص کو مقرَّر نہیں کرتا جو اس کا سُوال کرے یا اس کی حِرص رکھتا ہو۔
(صحیح بخاری، ج۲، ص۱۰۵۸)
(جو وزارت ، عہدہ اورنگرانی وغیرہ کیلئے بھاگ دوڑ کرتا او رعہدہ سے مَعْزُولی کی صورت میں فساد کرتاہے اس کیلئے عبرت ہی عبرت ہے ۔)
Flag Counter