Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
99 - 105
راوی ثقہ ہیں جبکہ میں یحیٰ بن عبداللہ مصری کوعدالت اورجرح کے اعتبارسے نہیں جانتا۔
    امام دیلمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱؎ ( 509-445ھ)''مُسْنَدُالْفِرْدَوْسِ''میں فرماتے ہیں کہ غانم ابن محمد،حسین بن فرساہ سے،وہ ''اَلدُّعَاءِ''میں طبرانی سے،وہ محمد بن نصرقطان ہمدانی سے ، وہ عمر بن حفص اوصابی حمصی سے ، وہ سعید بن موسی ازدی ثوری سے ، وہ عمر و بن دینار سے ، وہ نافع سے اور وہ حضرت سيدناابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ کچھ لوگ ایک شخص کوسرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ ، باعثِ نُزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں لائے اور اس کے خلاف گواہی دی کہ اس نے ان کی اونٹنی چرائی ہے۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے  اس کا فیصلہ فرمایاتووہ شخص واپس چلاگیا اور یہ کہتا جا رہاتھا:
     اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ حَتٰی لَایَبْقَی مِنْ صَلَاتِکَ شَیْئ، وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ حَتٰی لَا یَبْقَی مِنْ بَرَکَاتِکَ شَیْیءٌ ،وَسَلِّمْ عَلٰی مُحَمَّدٍ حَتٰی لَا یَبْقَی مِنْ سَلَامِکَ شَیْئ
  ترجمہ :'' اے اللہ عزوجل!محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پراتنا درودبھیج کہ کوئی درودباقی نہ رہے، اے اللہ عزوجل !محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر اتنی برکتو ں کا نزول فرما کہ کوئی برکت باقی نہ رہے،اے اللہ عزوجل ! محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پراتنی سلامتی نازل فرما کہ کوئی سلامتی باقی نہ رہے ۔''
    پس اونٹ بول پڑااورعرض گذار ہوا:''يا رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ
۱ ؎ الحافظ ،المحدث ، ابوشجاع شیر ویہ بن شہر دار بن شیر ویہ فنا خسرہ الدیلمی ، الھمذانی، آپ علیہ الرحمہ نے رجب المرجب کی ۱۹ تا ریخ کو وصال فرمایا ،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے آثار میں سے ، فردوس الاخبار بماثور الخطاب، المخرج علی کتاب الشھاب فی الحدیث ، الفردوس بما ثور الخطاب ، مسند الفر دوس وغیرہ ہیں۔

(معجم المؤلفین،ج۱،ص۸۲۳،الاعلام للزرکلی،ج۳،ص۱۸۳)
Flag Counter