Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
95 - 105
اونٹ بول پڑا
    امام طبرانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ (360-260ھ) ' 'اَلْکَبِیْر۱؎''میں فرماتے ہیں : حسین بن اسحاق،فروہ بن عبداللہ بن سلمہ انصاری سے،وہ ہارون بن یحیٰ حاطبی سے،وہ زکریابن اسماعیل بن زیدبن ثابت سے،وہ اپنے والد سے،وہ اسماعیل سے،وہ اپنے چچاسلیمان بن زید بن ثابت سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:''ایک دن صبح کے وقت ہم اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ(زَادَھَااللہُ شَرْفاً وَّتَعْظِیْماً ) کی کسی گلی میں ایک جگہ جمع تھے کہ ایک اعرابی کو دیکھا جواپنے اونٹ کی نکیل تھامے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلمکے پاس آکررُکا۔ہم بھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اِردگردموجودتھے۔اس نے اس طرح سلام عرض کیا ''اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکاَتُہ،''حضور نبئ کریم، رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب دیااور فرمایا:''صبح صبح کیسے آناہوا؟''
    اسی اثناء میں اُونٹ بَلْبلایااورایک دوسرے شخص نے جو کہ محافظ تھاآگے بڑھ کرعرض کی: ''یارسولَ اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم!اس اعرابی نے یہ اونٹ چُرایا ہے ۔ '' اونٹ نے دوبارہ بَلْبَلاتے ہوئے غم سے آوازنکالی تورسولِ اکرم،نورِ مجسَّم،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی فریادسننے کے لئے خاموشی اختیارفرمائی اور اس
۱؎ المعجم الکبیر فی الحدیث للامام ابی القاسم سلیمان بن احمد الطبرانی علیہ رحمۃ اللہ الربانی آپ علیہ الرحمہ کی معجم الکبیر ۲۵ ہزار احادیث پر مشتمل ہے ۔         (کشف الظنون،ج۲،ص۱۷۳۷)
Flag Counter