اور ارشاد فرمایا:''اسے اس کی اونٹنی واپس کردو۔''وہ کہنے لگا :''اس ذات کی قسم جس کے سواکوئی معبود نہیں!میں نے اُسے نہیں پکڑااورنہ ہی وہ میرے پاس ہے۔''رسول اکرم، نورِ مجسَّم ،شاہ ِبنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:''چلے جاؤ۔''جب وہ جاچکا تواسی وقت بارگارسالت علی صاحبھاالصلوٰۃ والسلام میں حضرت سیدناجبرائیل امین علیہ السلام نے حاضرہوکرعرض کی ''اُس شخص نے جھوٹ بولاہے اونٹنی اسی کے پاس ہے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ اسے اونٹنی واپس کر دے تواس نے واپس لوٹادی۔