Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
90 - 105
دھوکے بازعورت کا ہاتھ کٹوا دیا
    امام عبدالرزاق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (211-126ھ)''اَلْمُصَنَّف''میں فرماتے ہیں:''ابن جریج ۱؎، عکرمہ بن خالد سے اور وہ حضرت ابو بکر بن عبدالرحمن بن حارث سے روایت کرتے ہیں کہ''ایک عورت کسی عورت کے پاس آئی اورجھوٹ بولتے ہوئے کہنے لگی کہ فلانی عورت تجھ سے زیوراُدھارمانگتی ہے۔ اس عورت نے اسے عاریۃً زیور دے دیا۔اس نے کچھ عرصہ انتظارکیالیکن اپنا زیورنہ پایا(پھرجب اس عورت سے زیور کا مطالبہ کیاتو) وہ کہنے لگی کہ میں نے تجھ سے زیوراُدھارلیاہی نہیں ۔وہ دوسری عورت کے پاس گئی اوراس سے زیورکے متعلق پوچھا تواس نے بھی کسی چيزکے اُدھارلینے کاانکارکیاپس وہ عورت رسول ِپاک،صاحبِ لَولاک،سَیَّاحِ اَفلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ ِ اقدس میں (شکایت لے کر) حاضرہوئی توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے( زیور لینے والی)عورت کو بلایاتو وہ کہنے لگی : ''اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو حق کے ساتھ نبی بنا کر مبعوث فرمایا!میں نے اس سے کوئی چیزاُدھارنہیں لی۔''
    توسیِّدُ المُبَلِّغِین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام علیہم الرضوان سے ارشاد فرمایا:''جاؤ اور اس کے بسترکے نیچے سے وہ زیورلے آؤ ۔''پس وہ جا کر زیور لے آئے۔توحضورنبی کریم،رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کے
۱؎ الحافظ ، المحدث ، المفسر، الفقیہہ ، ابو الولید عبدالملک بن عبد العزیز بن جریج الاموی ، المکی علیہ رحمۃ اللہ القوی آپ ٰعلیہ الرحمہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ، آپ کے آثار میں سے ، السنن،مناسک حج ، تفسیر قرآن وغیرہ ہیں۔

(معجم المؤلفین،ج۲،ص۳۱۸،الاعلام للزرکلی،ج۴،ص۱۶۰)
Flag Counter