امام نووی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس کی وجہ بيان فرماتے ہيں:''لعنت کا معنی اللہ عزوجل کی رحمت سے دور کرناہے اورہم نہیں جانتے کہ اس فاسق یاکافرکا خاتمہ کیسا ہوگا ۔ اور وہ لوگ جن پر سرکارِدوعالم، نورِ مجسَّم،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت فرمائی یہ اس لئے تھا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ان کاکفرپر مرنامعلوم تھا۔''
۱ ؎ حلیۃالابرار وشعار الاخیار فی تلخیص الدعوات والاذکار فی الحدیث ،للامام محی الدین ابی ذکریا یحیٰ بن شرف الدین بن مری النووی، الشافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی یہ اذکار نووی کے نام مشہور ہے ،اس کی ایک جلدہے جو ۳۵۵ ابواب پر مشتمل ہے۔ (کشف الظنون،ج۱،ص۶۸۸)
۲ ؎ الصوفی ، الاصولی ، الحکیم ،زین الدین، حجۃ الاسلام ،ابوحامد محمد بن محمد بن محمدبن احمد الطوسی، الشافعی ، المعروف بالغزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی آپ خراساں کے قصبہ طوس کے علاقہ طابران میں پیدا ہوئے طابران میں ہی وصال ہوا ، آپ کی چند مشہور کتب یہ ہیں ، احیاء علوم الدین ، منہاج العابدین ، ایھا الولد ، ، میزان العمل وغیرہ۔
(معجم المؤلفین،ج۳،ص۶۷۱، الاعلام للزرکلی،ج۷،ص۲۲)