مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے |
ایسے شخص کو کیسے قتل کردو ں جو یہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں اور(حضرت)محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس کے خاص بندے اور رسول ہیں؟''
سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب و سینہ،باعث نزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:''اس ذات کی قسم جس کے قبضہ ـ قدرت میں میری جان ہے!اگرتم اسے قتل کردیتے تو وہ پہلا اور آخری فتنہ ہوتا۔''
(المسند للامام احمدبن حنبل،حدیث ابی بکرۃ،الحدیث:۲۰۴۵۳،ج۷،ص۳۱۷)
یہ سندبھی امام مسلم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی شرط کے مطابق ہے ۔''رَوْح'' صحیحین کے راویوں میں سے ہے اور عثمان الشحام اورمسلم بن ابوبکرہ دونوں مسلم شریف کے راویوں میں سے ہیں ۔گذشتہ روايت میں حضرت سیدناجابررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روايت سے مغایرت (یعنی فرق)ہےشایدیہ کوئی اور واقعہ ہوجو کسی او رشخص کے ساتھ پیش آیا ہو پس حضرت سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روايت ان احادیث مبارکہ میں سے پانچویں حدیث ہے جن پر ہم نے اعتمادکیاہے۔