تومیں اسے قتل کردیتا ہوں ۔''تو نبئ کریم، رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''یہ تمہارا کام نہیں ،اے علی!تم اُٹھو(چنانچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں گئے) مگر اسے نہ پایا کیونکہ وہ مسجد سے جاچکا تھا ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ ِرسالت میں حاضرہوئے۔تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے استفسارفرمایا:''کیا تم نے اسے قتل کردیا؟''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''نہیں ، توحضورپرنور، شافعِ یومُ النشور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اے علی!اگر تم اسے قتل کردیتے تو میری اُمت میں سے کبھی دو آدمی بھی دجال کے معاملہ میں باہم اختلاف نہ کرتے۔''