آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ارشاد فرمایا:''اُٹھو اور اسے قتل کردو۔''حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب مسجد میں داخل ہوئے تو اسے نماز کی حالت میں پایاتواپنے دل میں کہنے لگے کہ نمازکی ایک حرمت اورحق ہے اس لئے مجھے حضورنبئ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت لینی چاہے۔ چنانچہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے تو نبئ کریم ،رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے استفسارفرمایا:''کیا تم نے اسے قتل کردیا؟''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''نہیں، میں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا توسوچا کہ نما ز کی ایک حرمت اورحق ہے،آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اگر چاہتے ہیں کہ(اسی حالت میں) اسے قتل کردوں تو میں اسے قتل کردیتا ہوں۔''آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''یہ تمہاراکام نہیں ،اے عمر!تم جاؤ اور اسے قتل کردو۔ ''