مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے |
تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : ''تم نے کیا کیا؟'' عرض کی: ''یارسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم !مَیں نے اسے نماز میں قیام کی حالت میں پایا تو قتل کرنے سے خوف محسوس کیا ۔''حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا :''بیٹھ جاؤ۔''
پھرارشاد فرمایا: تم میں سے کون ہے جو اس کی طرف جا کر اسے قتل کر دے؟'' حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْہَہ، الْکَرِیْم نے عرض کی:'' مَیں قتل کروں گا۔' ' حضورنبئ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سَیَّاحِ اَفلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا : ''اگر تم نے اسے پالیا توضرور قتل کردو گے ۔''حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْہَہ، الْکَرِیْم اس کی طرف گئے مگر وہ جا چکا تھا،جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ نبوت میں حاضرہوئے توحضورنبئ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے استفسار فرمایا: ''تم نے کیاکيا ؟'' عرض کی: ''یا رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم!وہ توجاچکا ہے ۔ ' ' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''بے شک یہ ميری اُمت ميں پہلاسینگ ہے اگر تم اسے قتل کردیتے تو اس کے بعد کبھی دو شخص بھی آپس میں اختلاف نہ کرتے ۔ بے شک بنی اسرائیل اکہتر (71)فر قوں میں تقسیم ہوگئی تھی جبکہ میری اُمت بہتر(72) فرقوں میں بٹ جائے گی ۔ اُن میں ایک فرقہ کے علاوہ باقی سب جہنمی ہوں گے۔'' حضرت سیدناقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمايا:''وہ جماعت ہے ۔''
(المرجع السابق،بدون قول قتادہ،بتغیر)