Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
71 - 105
کی جس کے قبضہ ـ  قدرت میں میری جان ہے!مَیں اس کے چہرے پر شیطانی قباحت دیکھ رہا ہوں۔'' پس وہ شخص آیا اور سلام کیا ۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا:''جس وقت تُو ہمارے پاس آياکيا توُ نے اپنے دل میں اس طرح کہا تھا کہ ان لوگو ں میں کوئی بھی تجھ سے بہتر نہیں ؟''اس نے کہا:''ہاں۔''پھروہ شخص چلا گیااور مسجد میں ایک جگہ مختص کرکے پاؤں سیدھے کئے اور نماز پڑھنے لگا۔
    حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :''کون ہے جو اس کی طر ف جائے اور اسے قتل کردے ؟'' حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی: ''مَیں قتل کرو ں گا۔''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی طرف گئے مگر اسے نماز میں قیام کی حالت میں پایا تو قتل کرنے سے خوف محسوس کیا لہذاآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ رسالت علی صاحبھاالصلوٰۃ والسلام میں لوٹ آئے ۔
    تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: ''اے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ!تم نے کیا کیا؟ ''تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی: ''یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! میں نے اسے نماز میں قیام کی حالت میں پایا تو قتل کرنے سے خوف محسو س کیا۔''توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:''بیٹھ جاؤ۔''
    پھرآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا:''تم میں سے کون ہے جو اس کی طرف جائے اور اسے قتل کردے؟''حضرت سیدنا عمرفارو قِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:''مَیں قتل کروں گا۔''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ گئے مگر اسے نما ز میں کھڑا پایا تواسے قتل کرنے سے خوف محسوس کیا ۔''پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبئ کریم رء وف رحیم صلی اللہ
Flag Counter