Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
70 - 105
تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم! وہ فرقہ کون سا ہوگا ۔''آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''وہ جماعت ہے ،اس کے علاوہ باقی سب جہنمی ہیں۔''
(مجمع الزوائد،کتاب قتال اہل البغی،باب ماجاء فی الخوارج،الحدیث:۱۰۴۰۱، ج۶،ص۳۳۶، بتغیر الالفاظ '' اٰخرھافی النار'')
چوتھی حدیثِ پاک کی پانچویں سند
     علامہ محاملی علیہ رحمۃاللہ الولی۱؎(330-235ھ) ''اَلْاَمَالِیْ''میں فرماتے ہیں کہ احمدبن محمدبن یحیٰ بن سعید،عباد ابن جویریہ سے ، وہ امام اوزاعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے ، وہ حضرت سیدنا قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ حضرت سيدناانس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ بارگاہِ رسالت علی صاحبھاالصلوٰۃ والسلام میں ایک شخص کاتذکرکیاگیااورجہاد میں اس کی قوّت اورعبادت میں شوق اورکوشش کاذکرکیاگیا۔
    اسی اثناء میں وہ آدمی بھی وہاں آپہنچا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی گئی:''یہی ہے وہ شخص جس کا ہم تذکرہ کر رہے تھے ۔''توسرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ،باعثِ نزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد رفرمایا:''قسم ہے اس ذات
۱ ؎ الحافظ،ا لمحدث ، الفقیہہ ابو عبداللہ الحسین بن اسماعیل بن عمر البغدادی ، المحاملی، آپ ۲۳۵ھ کے ابتدا ء میں پیدا ہوئے اور ۳۰ سال کو فہ میں منصب افتا ء پر فائز رہے اور ۲۳ ربیع الاخر۳۳۰ ھ میں آپ کا وصال ہوا ،آپ کے آثار میں سے، الاجزاء المحاملیات ، السنن فی الفقہ ، امالی المحاملی ،کتاب صلوۃ العیدین وکتاب الدعاء وغیرہ ہیں ۔

(معجم المؤلفین،ج۱،ص۶۰۴،الاعلام للزرکلی،ج۲،ص۲۳۴)
Flag Counter