امام بیہقی علیہ رحمۃ اللہ القوی (458-384ھ)''دَلَائِلُ النُّبُوَّۃِ ۱ ؎'' میں فرماتے ہیں: '' ابو عبداللہ الحافظ اور ابو سعید محمد بن موسیٰ ابن الفضل نے ہمیں خبر دی وہ دونوں فرماتے ہیں کہ ابو عباس محمد بن یعقوب ، ربیع بن سلیمان سے ، وہ بشر بن بکر سے ، وہ اوزاعی سے ، وہ رقاشی سے اور وہ حضرت سيدنااَنَس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے حضور نبئ کریم ،رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا تذکرہ کیااورانہوں نے جہاد میں اس کی قوّت اور عبادت میں کوشش کاذکر کیا ،اسی اثنامیں وہ آدمی آتادکھائی دیا توصحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:'' یہی ہے وہ شخص جس کا ہم تذکرہ کررہے تھے ۔''تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' اس ذات کی قسم جس کے قبضہ ـ قدرت میں میری جان ہے! مَیں اس کے چہرے میں شیطانی بد بختی دیکھ رہا ہوں۔''