Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
65 - 105
''یارسولَ اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم !اُسے میں قتل کر وں گا ۔'' تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:'' اگر تم نے اسے پالیا تو تم ایسا ضرور کروگے۔'' حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْھَہُ الْکَرِیْم گئے لیکن اسے نہ پاکر واپس لوٹ آئے ۔'' سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب و سینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دريافت فرمايا :''کیا تم نے اس شخص کو قتل کردیا ؟ '' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی :'' مجھے نہیں معلوم کہ وہ زمین میں کہاں چلا گیا ۔'' تو نبئ کریم،رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' یہ پہلا سینگ ہے جو میری اُمت میں ظاہرہوا اگر تم اسے قتل کردیتے تو میری اُمت میں کبھی دو آدمی بھی آپس ميں اختلاف نہ کرتے، بے شک بنی اسرائیل میں اکہتر71) ) فرقے تھے جبکہ یہ اُمت بہتر(72) فرقوں میں بٹے گی، ایک فرقہ کے علاوہ باقی سب جہنم میں جائیں گے۔''
     راوی کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کی:'' یا رسولَ اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! وہ فرقہ(يعنی نجات پانے والا) کون ساہوگا؟''آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا :''وہ جماعت ہے ۔''
 (مسندابی یعلٰی الموصلی،مسندانس بن مالک،الحدیث:۴۱۱۳،ج۳،ص۴۰۴، ''احدی'' بدلہ '' واحد '')
Flag Counter