مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے |
حضورنبئ پاک،صاحبِ لولاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ عزوجل کی قسم! اگرتم اسے قتل کردیتے تو وہ پہلا اور آخری شخص ہوتااس کے بعد میری اُمت میں کبھی دوآدمی بھی آپس میں اختلاف نہ کرتے۔''
علامہ ابن المدینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۱ ؎ (234-161ھ)نے اسے اپنی مُسند ''اَلصِّدِّيْق''میں حضرت زید بن حباب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت کیا،حضرت ہُودبن عطاء رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ''ان سے اس حدیثِ پاک کے علاوہ اور کوئی حدیث محفوظ نہ کی جاسکی۔''
امام ابویعلٰی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ(307-210ھ) نے اسے اپنی مُسند میں موسیٰ کی ایک سندسے روایت کیا۔موسیٰ اور ان کے شیخ دونوں حدیث میں نرم تھے لیکن حدیث کی متعدد اسنادہیں جو اس کے ثبوت کا تقاضا کرتی ہیں۔
۱؎ الحافظ المحدث ابو الحسن علی بن عبداللہ بن جعفر بن نجیح السعدی البصری المدینی آپ بصرہ میں پیدا ہوئے اور رأی کے علاقے بسر میں ذی القعدہ کے آخر میں انتقال فرمایا اور مقام عسکر میں دفن کیا گیا آپ کی چند مشہور کتب یہ ہیں ،الطبقات ، الاسامی والکنی ، المسند فی الحدیث ، تفسیر غریب الحدیث وغیرہ۔ (معجم المؤلفین،ج۲،ص۴۶۵،الاعلام للزرکلی،ج۴،ص۳۰۳)