Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
57 - 105
سنن میں اس سندسے روایت کیا ہے کہ حسن بن احمد بن سعد رھاوی نے عباس بن عبیداللہ بن یحیٰ رھاوی سے ، انہوں نے محمد بن یزید بن سنا ن سے ، انہوں نے اپنے والد سے ، انہوں نے حضرت ہشام بن عروہ سے ، انہوں نے محمد بن منکدر سے اور انہوں نے حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی حدیثِ پاک کو روایت کیا۔
 امام دارقطنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ابنِ صفوان سے بھی اس حدیثِ پاک کو روایت کیااس کی سندیوں ہے کہ ابنِ صفوان نے محمد بن عثمان سے انہوں نے اپنے چچا قاسم سے اورانہوں نے عائذبن حبیب سے یہ حدیث پاک روایت کی ۔
    اسی طرح امام دارِقطنی نے ابوبکرالابہری سے بھی اس کوروایت کیااس کی سندیوں ہے ابوبکرالابہری نے محمد بن خریم سے ، انہوں نے ہشام بن عمار سے ، انہوں نے سعید بن یحیٰ سے،اور ان دونوں نے حضرت ہشام بن عروہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے یہ حدیثِ پاک روایت کی ۔
    امام نسائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ محمد بن یزید بن سنا ن قوی نہیں ۔
    امام دار قطنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاکہ وہ ضعیف ہے جبکہ امام ابو حاتم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ۱؎(327-240ھ) فرماتے ہیں کہ وہ ایک نیک آدمی تھا۔
    امام ذہبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ''اَلْمُغْنِیْ۲؎ '' میں فرماتے ہیں کہ عائذ بن حبیب ''شیعہ''تھا اس کی بہت سی روایات منکرہیں لیکن بعض اسناد کا بعض سے ملا ہونا قوت کا
۱؎ حافظ الحدیث ، المفسر ، المحدث ، الفقیہہ ، ابو محمد عبدالرحمن بن محمد ابی حاتم بن ادریس التمیمی ، الحنظلی ، الرازی آپ کی وفات محرم الحرام کے مہینے مقام الریّ میں ہوئی ۔ آپ کی چند مشہور کتب یہ ہیں: تفسیر القرآن الکریم ، الرد علی الجھیمہ ،آداب الشافعی ومناقبہ ، الفوائد الکبری ، المراسیل وغیرہ ۔ (معجم المؤلفین،ج۲،ص۱۰۹۔ الاعلام للزرکلی،ج۳،ص۳۲۴)

۲ ؎المغنی فی الضعفاء وبعض الثقات مجلدلشمش الدین محمدبن احمدالذھبی(المتوفی۳۸۸ھ)(کشف الظنون،ج۲،ص۱۷۵۰)
Flag Counter