نقل فرمايا:''چور کو کسی حال میں قتل نہیں کیاجاسکتا۔اورحضورنبئ پاک،صاحبِ لولاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا اس چورکے بارے ميں قتل کا فیصلہ فرمانا اس بات پر دلالت کرتاہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم شریعت کے ظاہراور حقیقت وباطن کے مطابق فیصلہ کرنے میں مختارہیں پس آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے بتقاضائے حقیقت اس کے قتل کا حکم فرمایاتوصحابہ کرام علیہم الرضوان نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے(ظاہری حکم کے مطابق حدلگانے کے بارے ميں ) عرض کی توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دوبارہ اس کے قتل کا حکم فرمایا ،صحابہ کرام علیہم الرضوان نے پھروہی عرض کی ، پس آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے شریعت کے ظاہری حکم کے مطابق ہاتھ کاٹنے کا حکم فرمادیا پھرجب اس چور نے(نبئ پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے وصالِ ظاہری کے بعد) پانچویں مرتبہ چوری کی توامیرالمؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کے متعلق حضورنبئ مکرم،شفیعِ معظم صلي اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فیصلہ نافذفرمادیاجیساکہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس حکم کی نسبت آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی طرف فرمائی۔''