Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
52 - 105
 اورامام طبرانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱ ؎ (360-260ھ) نے اس حدیثِ پاک کو ایک سندسے حماد بن سلمہ سے روایت کیا اور دوسری سندسے خالدحذاء سے اورا نہوں نے یوسف سے روایت کیا۔امام ابو یعلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۲ ؎ (307-210ھ) اور ھَیثم بن کُلیب الشاشی نے اسے اپنی اپنی مسند میں روایت کیا اور علامہ مقدّسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۳ ؎ (643-569ھ)نے اسے '' المختارۃ۴ ؎'' میں روایت کرکے صحیح قراردیااوریہ حدیثِ پاک حقیقت وباطن کے مطابق فیصلہ فرمانے سے متعلق ہے۔
    اوراس سے اتفاق کرتے ہوئے علامہ خطابی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ۵؎ (388-319ھ)نے
 ۱؎ الحافظ ، المحدث ابو القاسم سلیمان بن احمد بن ایوب بن مطیر اللخمی ، الطبرانی ، الشامی آپ ماہ صفر میں مقام عکا میں پیدا ہوئے ،آپ نے کثیر کتب تصانیف فرمائیں،چند یہ ہیں : معجم الکبیر والاوسط ، والصغیر، دلائل النبوۃ ، تفسیر کبیر ، مختصر مکارم الاخلاق وغیرہ ۔     (معجم المؤلفین،ج۱،ص۷۸۳،الاعلام للزرکلی،ج۳،ص۱۲۱)

۲ ؎ الامام الھمام ، الحافظ ، المحدث احمد بن علی بن المثنی بن یحیی التمیمی الموصلی المعروف ابی یعلٰی آپ شوال المکرم کی 3تاریخ کوپیدا ہوئے ، موصل میں آپ نے وفات پائی ، آپ کی چند مشہور کتب یہ ہیں: مسند کبیر وصغیر ، المعجم فی الحدیث وغیرہ۔    (معجم المؤلفین،ج۱،ص۲۰۸،الاعلام للزرکلی،ج۱،ص۱۷۱)

۳ ؎ الامام ، الحافظ ، المحدث ابو عبداللہ ضیاء الدین محمد بن عبدالواحد بن احمد بن عبدالرحمن ، السعد ی ، المقد سی الصالحی الحنبلی آپ 5جمادی الآخر دمشق میں پیدا ہوئے آپ کا وصال 18جمادی الآخر میں ہوا، مقام سفح میں دفن کئے گئے آپ کی چند مشہور کتب یہ ہیں: الاحادیث المختارۃ، مناقب اصحاب حدیث ، مناقب جعفر بن ابی طالب ، فضائل القرآن ۔     (معجم المؤلفین،ج۳،ص۴۶۸،الاعلام للزرکلی،ج۶،ص۲۵۵)

۴ ؎ فی الحدیث للحافظ ضیاء الدین محمد بن عبدالواحد المقدسی الحنبلی ۔    (کشف الظنون،ج۲،ص۱۶۲۴) 

۵ ؎ الامام ، المحدث ، الفقیہہ ، الادیب ابو سلیمان احمد بن محمد بن ابراھیم بن الخطاب الخطابی ، البستی ،آپ حضرت عمر بن خطاب کے بھائی زید بن خطاب کی اولاد میں سے ہیں، آپ کی پیدائش ووفات مقام بست میں ہوئی ، آپ کی چند مشہور کتب یہ ہیں: معالم السنن فی شرح کتاب السنن لابی داؤد ، غریب الحدیث ، شرح البخاری، اعلام الحدیث وغیرہ ۔    (معجم المؤلفین،ج۱،ص۲۳۸)
Flag Counter