۱ ؎ حافظ الحدیث،المحدث،الفقیہہ،حبر الاسلام،ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن المغیرہ البخاری،الجعفی (256-194ھ) 13 شوال المکرم کو بخارا میں پیدا ہوئے اور عید الفطر کی رات آپ کا وصال ہوا سمر قند کے قریب خرتنک نامی بستی میں آپ کو دفن کیا گیا آپ کی چند مشہور تصانیف یہ ہیں: الجامع الصحیح المعرو ف بصحیح البخاری ، التا ریخ الکبیر ، السنن فی الفقہ ، الادب المفرد وغیرہ۔ (معجم المؤ لفین،ج۳،ص۱۳۰، الاعلام للزرکلی،ج۶،ص۳۴)
۲ ؎حافظ الحدیث،المحدث،الفقیہہ،الامام ابو الحسین مسلم بن حجاج بن مسلم بن ورد القشیری،النیشاپوری (261-204ھ) آپ نیشاپور میں پیدا ہوئے اور وہیں وصال فرمایا ،آپ کی مشہور کتب میں سے کچھ یہ ہیں ، صحیح مسلم جس میں 12ہزار احادیث جمع کی گئیں اور 15سال میں مکمل کی گئی ،المسندالکبیر،اوھام المحدثین، طبقات التابعین وغیرہ۔ (معجم المؤ لفین،ج۳،ص۸۵۱،الاعلام للزرکلی،ج۷،ص۲۲۱)
۳ ؎ حافظ الحدیث ، المحدث ابو عبدالرحمن احمد بن شعیب بن علی بن سنان النسائی (303-215ھ)آپ خراسان کے شہر نساء میں پیدا ہوئے ماہ شعبان میں مکۃ المکرمہ میں وصال فرمایا، آپ کی چند مشہور کتب یہ ہیں : السنن النسائی، السنن الکبری والصغری ، الخصائص فی فضل علی بن ابی طالب وغیرہ۔ (معجم المؤ لفین،ج۱،ص۱۵۱)
۴ ؎ الحافظ ، المفسر، المحدث ، ابو عبداللہ محمد بن یزید بن ماجہ الربعی ، القزوینی (273-209ھ) آپ کا وصال رمضان المبارک میں ہوا، بہت سی کتب تصنیف فرمائیں جن میں سے چند یہ ہیں: تفسیر القرآن ،التا ریخ، والسنن فی الحدیث ، تلاثیات سننہ وغیرہ ۔(معجم المؤ لفین،ج۳،ص۷۷۴،الاعلام للزرکلی،ج۷،ص۱۴۴)