Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
35 - 105
(۲)۔۔۔۔۔۔ اجمالی اقوال:
    علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :'' کسی نبی کو جوبھی معجزہ یا فضیلت عطا کی گئی حضور نبئ کریم،رء وف رحیم صلي اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اسی کی مثل یا اس سے بڑھ کر معجزہ اور فضیلت عطا ہوئی ۔انہوں نے سیدناامام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی ۱؎ (204-150ھ)کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے کہ جب ان سے کہا گیا کہ حضرت سیدنا عیسیٰ روح اللہ علیٰ نبیناو علیہ الصلوٰۃو السلام کو مُردے زندہ کرنے کا معجزہ عطا کیا گیاتوآپ رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: ''حضوراَکرم،نورِمجسَّم،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ ٖ وسلم کواُستنِ حنانہ(يعنی لکڑی کا وہ تنا جس سے آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام تعمیر مبنر سے قبل ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرما تے تھے )کامعجزہ عطاکیا گیاکہ وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے فراق میں روتاتھااوریہ اُس سے بھی بڑا معجزہ ہے۔''
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا یہ قول اس قدرمشہور ہواکہ جس نے بھی فضائلِ نبویہ علی صاحبھا ا لصلوٰۃ والسلام کے بارے میں کوئی کتاب تصنیف کی اُس نے یہ قول ضرور ذکرکیا۔
    علامہ بد رالدین ابن حبیب علیہ رحمۃ اللہ الحسیب۲؎(المتوفی 779ھ)'' اَلنَّجْمُ الثَّاقِبُ
۱ ؎ المحدث امام المذہب ، ابو عبداللہ محمد بن ادریس بن العباس بن عثمان القرشی ، المطلبی ، الہاشمی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فلسطین کے شہر غزہ میں پیدا ہوئے ، مکہ ومدینہ منورہ میں پر ورش پائی ، مصر میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال ہوا ، مشہور ہے کہ آپ کا مزا ر شریف قاہر ہ میں ہے آپ کی کثیر تصانیف میں سے چند یہ ہیں ، المسند فی الحدیث ، احکام القرآن ، السنن ، ادب القاضی ، وغیرہ ۔ (معجم المؤ لفین،ج۳،ص۱۱۶، الاعلام للزرکلی،ج۶،ص۲۶)

۲ ؎ ابو محمد علامہ بد رالدین الحسن بن عمر بن الحسن بن حبیب بن عمر الدمشقی ، الحلبی، الشافعی آپ دمشق میں پیدا ہوئے حلب میں پرورش پائی وہیں پر وصال ہوا، آپ کی چند مشہور کتابیں یہ ہیں ،ارشاد السامع والقاری المنتقی من صحیح البخاری ، دلیل المجتا ز بارض الحجاز ۔ (معجم المؤ لفین،ج۱،ص۵۷۵،الاعلام للزرکلی،ج۲،ص۲۰۸)
Flag Counter