Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
27 - 105
کرنے کے لئے صادر ہوتے ہیں جس نے نبوت کے ساتھ ظاہرہوناہوتاہے جیسے وہ خارِقِ عادت اُمورجو زمانہ فترت (يعنی دو انبياء کرام علیہما السلام کے درميانی زمانہ)ميں واقع ہوئے اورایسے احوال جو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اورپھرپہلی وحی کے آنے تک کے عرصہ کے دوران ظاہرہوئے۔
    اے میرے بھائی! مذکورہ دونوں مقدمے تجھ پرحضورنبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسّم صلي اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات کی وسعت اور کثرت کواچھی طرح واضح اور ظاہر کرتے ہیں کہ دوسروں کے معجزات در حقیقت آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہی کے معجزات ہیں،تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ جو کچھ نبی آخر الزمان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنے ساتھ لائے وہ سب سے اَتم واَکمل اور سب سے اچھانہ ہو۔( علامہ زملکانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا کلام ختم ہوا ۔)
    شیخ تقی الدین سبکی علیہ رحمۃ اللہ القوی ۱؎(756-683ھ)کی کتاب ''اَلسَّيْفُ الْمَسْلُوْلُ عَلٰی مَنْ سَبَّ الرَّسُوْلَ۲؎ ''میں ہے کہ امام ابو داؤد۳ ؎ (275-202ھ)
۱ ؎ شیخ الاسلام تقی الدین علی بن عبدالکافی بن علی ا لسبکی ،الانصاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مصر کے علاقہ ''سبک ''میں پیدا ہوئے ، علمِ فقہ اپنے والد سے سیکھا اور دیگر علماء سے بھی فیضیاب ہوئے ، قاہر ہ میں آپ کا وصال ہوا ، بہت سے علوم وفنون مثلاً تفسیر ، حدیث ، فقہ ، لغۃ ، ادب ، وغیرہ میں مہارت حاصل کی ،آپ کی مشہور تصانیف ، الابتہاج فی شرح المنہاج للنووی ، الدرالنظیم فی تفسیر قرآن العظیم ، السیف المسلول علی من سب الرسول ، شفاء السقام فی زیارۃ خیر الانام،ہیں۔

(معجم المؤلفین،ج۲ ،ص۴۶۱، الاعلام لزرکلی،ج۴، ص ۳۰۲)

۲ ؎ السیف المسلول علی من سب الرسول للشیخ تقی الدین علی بن الکافی السبکی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس کتاب کو چار ابواب پر مرتب فرمایا ، ماہ رمضان المبارک ۳۴ ۷ھ میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس کتاب کی تصنیف سے فارغ ہوئے 

(کشف الظنون،ج۲،ص۱۰۱۸)

۳ ؎ حافظ الحدیث ، المحدث الامام ابو داؤد سلیمان بن الاشعث بن اسحاق بن بشیر بن شداد الازدی ، السجستانی آپ کی مشہور تصانیف میں سے کچھ یہ ہيں ، السنن ، المراسیل ،کتاب الزھدوغیرہ۔

(معجم المؤلفین،ج۱،ص۷۸۴ ،الاعلام لزرکلی،ج۳،ص۱۲۲)
Flag Counter