Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
21 - 105
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اُمت تمام اُمتوں پرگواہ ہوگی،آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و مناقب ختم نہیں ہوسکتے اور نہ ہی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ان فضائل ومناقب کو اولین وآخرین میں سے کوئی پہنچ سکتاہے۔
    پھر علامہ زملکانی عليہ رحمۃ اللہ الوالی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:''ہم نے یہ بات اجمالاً ذکر کی ہے کہ ہمارے پیارے آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات دیگر انبیاء کرام عليہم الصلوٰۃ والسلام کے معجزات کی مثل یا ان سے بھی بڑھ کر ہیں ۔ ان تمام کی تفصیل تقاضاکرتی ہے کہ ان سارے معجزات کو بیان کر دیا جائے جو انبیاء کرام عليہم الصلوٰۃو السلام سے ظاہرہوئے اور رسول ِ کریم ،رء وف رحیم صلي اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات کی تخصیص اور ہرفرد کے مقابل اسی کی مثل آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ بیان کردیاجائے۔
     اور یہ بات ایک ''مستقل کتاب ''کا تقاضا کرتی ہے لیکن ہمارے ذکرکردہ بيان کی وضاحت کے لئے تفصیلِ اِجمالی کاہوناضروری ہے۔اس کابیان دومقدموں پرمشتمل ہے۔''
Flag Counter